فرانس میں موجود شہری کو دبئی سے سرپرائز پارسل آگیا، اس میں کیا نکلا؟ جان کر آپ بھی عش عش کر اُٹھیں گے
پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں ایک شہری کو دبئی سے ایک پارسل آیا جسے کھول کر دیکھا تو اس میں ایسی چیز موجود تھی کہ سن کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق یہ شخص چند روز قبل سیاحت کے لیے دبئی آیا تھا اور وہاں اس کا فون گم ہو گیا تھا۔
اس نے فرانس جانے کے بعد اپنے فون کے متعلق رپورٹ درج کروائی۔ اگلے چند روز بعد دبئی پولیس نے اس کا فون پارسل کے ذریعے اسے فرانس بھجوا دیا۔ دبئی پولیس کے بریگیڈیئر عبداللہ خادم بن سرور کا کہنا تھا کہ وہ شخص دبئی سے واپس فرانس جاتے ہوئے جب دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ گیا تو اپنا فون ٹیکسی میں بھول گیا تھا، ٹیکسی ڈرائیور نے وہ فون پولیس کو جمع کروا دیا اور جب اس شخص کی رپورٹ موصول ہوئی تو ہم نے اس کا فون اسے بھجوا دیا۔آپ دنیا میں کہیں بھی ہوں،دبئی پولیس ہر ممکن طور پر آپ کی گمشدہ چیز آپ تک پہنچانے کی کوشش کرتی ہے۔“