خاتون نے غلطی سے چوہے مارنے والی دوائی سے دانت برش کر لئے، انتہائی دردناک نتیجہ

خاتون نے غلطی سے چوہے مارنے والی دوائی سے دانت برش کر لئے، انتہائی دردناک ...
خاتون نے غلطی سے چوہے مارنے والی دوائی سے دانت برش کر لئے، انتہائی دردناک نتیجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ایک خاتون نے غلطی سے چوہے مار دوائی کے ساتھ دانت برش کر لیے جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر مالپے میں پیش آیا ہے۔ مالپے پولیس کا کہنا تھا کہ اس 57سالہ خاتون کا نام لیلا کارکرا تھا، جس نے حادثاتی طور پر چوہے مار دوائی ٹوتھ برش پر لگا کر اس سے برش کر لیا۔ یہ چوہے مار دوائی بھی ٹوتھ پیسٹ جیسی ٹیوب میں موجود تھی اور وہ ان میں فرق نہ کر سکی۔ حالت خراب ہونے پر اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن اس کی راستے میں ہی موت واقع ہو گئی اور ہسپتال پہنچ کر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -