آرمی چیف کی مدت ملازمت ، وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس

آرمی چیف کی مدت ملازمت ، وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ...
آرمی چیف کی مدت ملازمت ، وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی جائیگی۔
نجی نیوز چینل کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میںتوسیع کے نوٹیفکیش کومعطل کئے جانے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا ہنگامی اجلاس جاری ہے ۔ وزیر اعظم نے سینئر قانون دان بابر اعوان کو بھی اجلاس میں طلب کرلیاہے ۔
وفاقی کا بینہ کے اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری پیش کی جائیگی اور کابینہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دیگی ۔ وزیر اعظم عمران خان سمری پر رہ جانیوالے وزرا ءکے دستخط بھی کروا سکتے ہیں یا مدت ملازمت میں توسیع کی نئی سمری بھی منظوری کیلئے پیش کی جاسکتی ہے ۔

مزید :

قومی -