وہاب ریاض ”سپرمین“ بن گئے، دیکھ کر آپ کو بھی یقین نہ آئے

وہاب ریاض ”سپرمین“ بن گئے، دیکھ کر آپ کو بھی یقین نہ آئے
وہاب ریاض ”سپرمین“ بن گئے، دیکھ کر آپ کو بھی یقین نہ آئے

  



کیپ ٹاﺅن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے فیلڈنگ میں بھی خود کو بہترین ثابت کر دیا اور ایک ہی میچ میں 2 بہترین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وہاب ریاض نے یہ کارنامہ کیپ ٹاﺅن میں جاری مزانزی سپر لیگ (ایم ایس ایل) کے ایک میچ کے دوران انجام دیا جہاں وہاب ریاض کیپ ٹاﺅن بلٹز کی نمائندگی کررہے تھے۔

پارل روکس اور کیپ ٹاﺅن بلٹز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے ڈائیو مار کر ایک ہاتھ سے فاف ڈو پلیسی کا کیچ پکڑا جس کے بارے میں خیال تھا کہ یہ کیچ ہونا ناممکن ہے مگر وہاب ریاض نے سپر مین کی طرح ڈائیو کرتے ہوئے کیچ پکڑ کر شائقین کو حیرت میں مبتلا کردیا، فاف ڈوپلیسی نے 18 گیندوں پر 21 رنز اسکور کئے۔

دوسرا کیچ وہاب ریاض نے سبونیلو مخانیا کا پکڑا جو 7 گیندوں پر فقط 8 رنز بنا پائے تھے۔وہاب ریاض کے دونوں ناقابل یقین کیچز پر گراﺅنڈ میں موجود شائقین نے تالیاں بجا کر انہیں خوب داد دی جبکہ ان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

مزید : کھیل