سینیٹ الیکشن، تحریک انصاف 104 ووٹ لے کر کامیاب، ساری مخالف جماعتیں مل کر بھی کتنے ووٹ حاصل کرپائیں؟ متحدہ اپوزیشن کو بڑا جھٹکا لگ گیا

سینیٹ الیکشن، تحریک انصاف 104 ووٹ لے کر کامیاب، ساری مخالف جماعتیں مل کر بھی ...
سینیٹ الیکشن، تحریک انصاف 104 ووٹ لے کر کامیاب، ساری مخالف جماعتیں مل کر بھی کتنے ووٹ حاصل کرپائیں؟ متحدہ اپوزیشن کو بڑا جھٹکا لگ گیا

  



پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پرتحریک انصاف نے نہ صرف میدان مار لیا بلکہ اپوزیشن کے 4 ارکان کے ووٹ بھی حاصل کرنے میں کامیاب  ہوں گے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہونے والے سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار ذیشان خانزادہ نے 104 ووٹ حاصل کیے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں مجموعی طور پر 145 میں سے 139 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں کے مجموعی ووٹوں کی تعداد 100 ہے لیکن پی ٹی آئی امیدوار کا 4 اضافی ووٹ حاصل کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ پی ٹی آئی تو متحد ہے، متحدہ اپوزیشن کو متحد ہونے کی ضرورت ہے,پی ٹی آئی امیدوار کا مقابلہ کرنے کیلئے پیپلز پارٹی نے اپنا امیدوار میدان میں اتارا تھا جس کی متحدہ اپوزیشن نے بھرپور طریقے سے حمایت کی۔ جماعت اسلامی کے اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جس کے باعث متحدہ اپوزیشن کے ووٹوں کی تعداد صرف 39 رہ گئی تھی،اپوزیشن امیدوار فرزند علی وزیر صرف 31 ووٹ ہی حاصل کرسکے جبکہ اپوزیشن امیدوار کو ملنے والے 4 ووٹ مسترد ہوگئے۔

یاد رہے کہ یہ نشست پیپلز پارٹی کے خانزادہ خان کی جانب سے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی، جس کے بعد ان کے بیٹے ذیشان خانزادہ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی  جس کے بعد پی ٹی آئی نےاُنہیں ہی اِس نشست کے لیے پارٹی ٹکٹ دیا گیا تھا ۔

مزید : Breaking News /قومی /الیکشن /سیاست /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور /اہم خبریں