وفاقی کابینہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دیدی
وفاقی کابینہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دیدی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دیدی ہے ، نئی سمری توثیق کیلئے صدر مملکت بھی بھیج دی گئی ہے ، کابینہ نے مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ڈیفنس ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے لفظ ایکسٹینشن کا اضافہ کیاہے ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کانوٹیفکیشن معطل کئے جانے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کا بینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا ۔

کابینہ کے اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے نئی سمری تیار کی گئی ۔ اس موقع پر ڈیفنس ایکٹ میں ترمیم منظور کی گئی اور ایکٹ میں لفظ ایکسٹینشن کا اضافہ کیاگیا ۔ وفاقی کابینہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری متفقہ طور پر دی ۔ سمری منظور ی کے بعدتوثیق کیلئے صدر مملکت کو بھیج دی گئی ہے ۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی