سٹیو سمتھ پاکستان کیخلاف آﺅٹ ہونے کے بعد ٹیم بس میں بیٹھنے کے بجائے 3 کلومیٹر بھاگ کر ہوٹل کیوں گئے؟ ایسا ناقابل یقین انکشاف کر دیا کہ آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں

سٹیو سمتھ پاکستان کیخلاف آﺅٹ ہونے کے بعد ٹیم بس میں بیٹھنے کے بجائے 3 کلومیٹر ...
سٹیو سمتھ پاکستان کیخلاف آﺅٹ ہونے کے بعد ٹیم بس میں بیٹھنے کے بجائے 3 کلومیٹر بھاگ کر ہوٹل کیوں گئے؟ ایسا ناقابل یقین انکشاف کر دیا کہ آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو اننگز اور 5 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں ڈیوڈ وارنر اور مارنوس لیبوشانے نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے بالترتیب 154 اور 185 رنز بنائے جبکہ مڈل آرڈر بلے باز سٹیو سمتھ صرف 4 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔ سٹیو سمتھ اس روز ٹیم بس میں بیٹھ کر ہوٹل جانے کے بجائے 3 کلومیٹر بھاگ کر ہوٹل پہنچے اور اس حوالے سے انہوں نے دلچسپ انکشاف بھی کر دیا ہے۔
سٹیو سمتھ کا کہنا ہے کہ میں جب بھی کسی میچ میں سکور نہیں بنا پاتا تو اپنے آپ کو ایسے ہی سزا دیتا ہوں لیکن جب بھی کسی میچ میں سنچری بناتا ہوں تو دعوت کے طور پر چاکلیٹ بھی کھاتا ہوں۔

مزید :

کھیل -