وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ کابینہ کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع کے نوٹیفکیشن کی سمری دوبارہ جاری کی گئی تھی ۔ آرمی چیف کی توسیع کے حوالے سے ڈیفنس ایکٹ میں ترمیم کرکے اس میں لفظ ایکسٹینشن کا اضافہ کیا گیا ہے۔
بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کیس بطور وکیل لڑنے کیلئے دیا ہے۔ وہ بدھ کو آرمی چیف کی توسیع کے کیس میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے بطور وکیل سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔