فروغ نسیم نے استعفیٰ کیوں دیا اور کیا کابینہ اجلاس میں گرما گرمی ہوئی؟ شیخ رشید نے سب کچھ بتادیا

فروغ نسیم نے استعفیٰ کیوں دیا اور کیا کابینہ اجلاس میں گرما گرمی ہوئی؟ شیخ ...
فروغ نسیم نے استعفیٰ کیوں دیا اور کیا کابینہ اجلاس میں گرما گرمی ہوئی؟ شیخ رشید نے سب کچھ بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے تصدیق کی ہے کہ وزیر قانون فروغ نسیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور وزیر اعظم نے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔
وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد شفقت محمود اور شہزاد اکبرکے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے وزیر قانون کے استعفیٰ کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ فروغ نسیم کی ایم کیو ایم کے اتحادی وزیر ہونے کی حیثیت سے ان کی بہت خدمات ہیں لیکن انہوں نے وہ خدمات پس پشت ڈال کر عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔ وہ اٹارنی جنرل کے ساتھ مل کر آرمی چیف کا کیس لڑیں گے۔
وزیر اعظم کی وزیر قانون پر برہمی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں فروغ نسیم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا، یہ سراسر غلط ہے کہ ان کے ساتھ کوئی تو تکار ہوئی ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ وہ شیخ رشید کی باتوں کی تائید کرتے ہیں ۔ ساری کابینہ فروغ نسیم کی قابلیت اور محنت کو سراہتی ہے، کابینہ میں کوئی اختلافی بات نہیں ہوئی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -