آرمی چیف نے بھارت کوہرسطح پرمنہ توڑجواب دیا،توسیع کی منظوری تمام اتحادیوں نے دی:شیخ رشید

آرمی چیف نے بھارت کوہرسطح پرمنہ توڑجواب دیا،توسیع کی منظوری تمام اتحادیوں ...
آرمی چیف نے بھارت کوہرسطح پرمنہ توڑجواب دیا،توسیع کی منظوری تمام اتحادیوں نے دی:شیخ رشید

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے بھارت کوہرسطح پرمنہ توڑجواب دیا، تمام اتحادیوں نے وزیراعظم کے صوابدیدی اختیارکی حمایت کی اورآرمی چیف کی توسیع کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کیا ہےجبکہ وفاقی کا بینہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزراءکے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے کرتار پور راہداری کا راستہ دکھایا اور جمہوریت کے تسلسل کے لئے کھڑے ہوئے ،کابینہ کے رول آف پروسیجر واضح ہیں کہ کابینہ سے منظور کی گئی سمری کو سب کی طرف سے منظور سمجھا  جاتا ہے ،عدالت کے تقاضے پورے کرنے کے لئے کابینہ نے سمری پاس کر دی ہے،یہ رولزآج کے نہیں سالوں سے ہیں،رولز 17 اور 19 کے مطابق کابینہ اراکین کی طرف انکار نہیں ہے تو وہ ’ہاں‘ تصور ہوگا، کابینہ کی طرف سے وقت دیا جاتا ہے اور اس میں 24 گھنٹے دیے گئے تھے جبکہ باقی دستخط اگلے روز آئے تھے جو 19 ہیں تاہم 5 ارکان ملک سے باہرہونے کی وجہ سے غیر حاضر تھے۔

شیخ رشید کا کہناتھا کہفروغ نسیم مستعفی ہوگئے ہیں،وہ جنرل باجوہ کا کیس لڑیں گے،فروغ نسیم نے کابینہ میں استعفیٰ دیا اوروزیراعظم نے فروغ نسیم کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے،فروغ نسیم نے ایم کیو ایم کے اتحادی وزیر اور پاکستان کے وزیر قانون کی حیثیت سے عمران خان اور اس کابینہ کے لیے بڑی خدمات دی ہیں،اُنہوں  نے اپنی خدمات کو پس پشت ڈال کر اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو دیا تاکہ وہ انورمنصور کے ساتھ مل کر آرمی چیف  کا کیس لڑ سکیں۔اُنہوں  نے کہا کہپاکستان کو اس وقت جس قسم کے حالات کاسامنا ہے ، ان حالات کا مقابلہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مل کر کریں گے، تمام اتحادیوں نے کابینہ کے جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے کی حمایت کی ہے،آرمی چیف نے بھارت کوہرسطح پرمنہ توڑجواب دیا،کابینہ اجلاس میں تمام اتحادیوں نے وزیراعظم کے صوابدیدی اختیارکی حمایت کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد کا کہنا  تھا کہ کابینہ اجلاس میں کسی  بندے نے فروغ نسیم پر غصہ نہیں کیا ۔

مزید : قومی