موجودہ حالات میں پرویز مشرف کا کٹا کھولنے کا کیا فائدہ ہو گا؟چوہدری شجاعت حسین نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا

 موجودہ حالات میں پرویز مشرف کا کٹا کھولنے کا کیا فائدہ ہو گا؟چوہدری شجاعت ...
 موجودہ حالات میں پرویز مشرف کا کٹا کھولنے کا کیا فائدہ ہو گا؟چوہدری شجاعت حسین نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا

  



لاہور(ڈیلی  پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ق کےسربراہ اورسابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نےکہاہےکہ عوامی فلاح و بہبود کو اولیت دینے کی بجائے نئے گورکھ دھندوں میں نہیں پڑنا چاہیے، موجودہ حالات میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا کٹا کھولنے کا کیا فائدہ ہو گا؟۔

 نجی ٹی وی کےمطابق چوہدری شجاعت  حسین کا کہنا تھا کہ تمام سیاستدان جو عوام کو امیدیں دلا کر دھوکہ دے رہے ہیں اِن کو بے نقاب کرنا چاہیے،ہم چاہتے ہیں کہ  مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر خرابیوں کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے،پتہ لگایاجائے کہ ملک کےموجودہ حالات کااصل ذمہ دار  پہلی حکومتیں، پچھلی حکومت یا موجودہ حکومت ہے؟۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہعوامی فلاح و بہبود کو اولیت دینے کی بجائے نئے گورکھ دھندوں میں نہیں پڑنا چاہیے،موجودہ حالات میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا کٹا کھولنے کا کیا فائدہ ہو گا؟اس سے عوام کو کوئی فائدہ ہو گا اور نہ ہی مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر خرابیوں کا خاتمہ ہو گا ،ہماری پارٹی اس حوالے سے سپریم کورٹ میں ایک اپیل دائر کرے گی۔

مزید : قومی