”مدت ملازمت میں توسیع ،سپریم کورٹ میں واضح کریں گے کہ ۔۔۔“وفاقی وزیراسد عمر نےبڑا اعلان کردیا

”مدت ملازمت میں توسیع ،سپریم کورٹ میں واضح کریں گے کہ ۔۔۔“وفاقی وزیراسد عمر ...
”مدت ملازمت میں توسیع ،سپریم کورٹ میں واضح کریں گے کہ ۔۔۔“وفاقی وزیراسد عمر نےبڑا اعلان کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ حکومت نے آئین کے تحت اپنی پوزیشن واضح کردی ہے ، آرٹیکل 243بی کے تحت وزیر اعظم نے فیصلہ کرنا ہوتاہے ، ہم عدالت میں واضح کریں گے۔

اے آر وائی نیوزکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ملک اورخطے کے حالات سب کے سامنے ہیں، ہم حالت جنگ میں نہیں تو اس کے دہانے پرضرورہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئین کے تحت اپنی پوزیشن واضح کردی ہے ، آرٹیکل 243بی کے تحت وزیر اعظم نے فیصلہ کرنا ہوتاہے۔

انہوں کا کہنا تھاکہ ہم عدالت میں واضح کریں گے کہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے معاملے میں کوئی ابہام نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ابہام کی بات کی ہے لیکن کوئی ابہام نہیں ہے ، وزیر اعظم کی تجویز پر صدر آرمی چیف کوتوسیع دے سکتے ہیں۔

مزید : قومی