آرمی چیف کو توسیع دینے کیلئے کونسا طریقہ کار اختیار کیاگیا ؟ دفاعی تجزیہ کارمیجر جنرل (ر)اعجاز اعوان نے بتادیا

آرمی چیف کو توسیع دینے کیلئے کونسا طریقہ کار اختیار کیاگیا ؟ دفاعی تجزیہ ...
آرمی چیف کو توسیع دینے کیلئے کونسا طریقہ کار اختیار کیاگیا ؟ دفاعی تجزیہ کارمیجر جنرل (ر)اعجاز اعوان نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)دفاعی تجزیہ کارمیجر جنرل (ر)اعجاز اعوان نے کہاہے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پہلی بھی ہوتی رہی ہے ، میں نہیں سمجھتا کہ اس میں وزیر اعظم کا کوئی قصور ہے کیونکہ جو طریقہ پہلے اختیار کیاجاتا تھا ، وہ اس دفعہ بھی کیاگیا ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے اعجاز اعوان نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے کیس اب عدالت میں ہے ، ا س کوچیلنج نہیں کیاجاسکتا اور نہ  رائے دی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری وزارت قانون تیار کرتی ہے جو وزیر اعظم کے ماتحت ہے ،وزیر اعظم نے اگر یہ سمری صدر کوبھیجی ہے تو صدر نے یہ آرڈر پاس کرکے نیچے نہیں بھیجنا تھا ، یہ سمری تو نیچے سے ان کی طرف جانی تھی ۔
اعجاز اعوان کاکہنا تھاکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پہلی بھی ہوتی رہی ہے ۔ میں نہیں سمجھتا کہ اس میں وزیر اعظم کا کوئی قصور ہے کیونکہ جو طریقہ کارپہلے اختیار کیاجاتا تھا ، وہ اس دفعہ بھی کیاگیا ہے ، اگر کوئی طریقہ کار کی غلطی ہے تو اس کوٹھیک کیاجاسکتاہے بصورت دیگر اس سے پہلے یہی ہوتارہا ہے ۔

مزید :

قومی -