کیاآرمی چیف کی توسیع کے معاملے میں جان بوجھ کرغلطی کی گئی؟ مصدق ملک نے حکومت پر الزام لگادیا

کیاآرمی چیف کی توسیع کے معاملے میں جان بوجھ کرغلطی کی گئی؟ مصدق ملک نے حکومت ...
کیاآرمی چیف کی توسیع کے معاملے میں جان بوجھ کرغلطی کی گئی؟ مصدق ملک نے حکومت پر الزام لگادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہاہے کہ مجھے تو لگتاہے حکومت کی جانب سے آرمی چیف کی توسیع کے معاملے میں غلطی جان بوجھ کر کی گئی یایہ حکومت کی نااہلی بھی ہوسکتی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ مجھے تو لگتاہے حکومت کی جانب سے آرمی چیف کی توسیع کے معاملے میں غلطی جان بوجھ کر کی گئی یایہ حکومت کی نااہلی بھی ہوسکتی ہے ۔عمران خان اپنے آپ کو صدر ایوب اور ضیاءالحق کی طرح سمجھتے ہیں اور آرڈیننسز کے ذریعے حکومت کرنے کی کو شش کررہے ہیں۔

مصدق ملک کا کہناتھا کہ جب آرمی چیف کی توسیع ہوئی تو قانون یہ کہتا تھا کہ وزیر اعظم جو کہتاہے وہی حکم ہوتا ہے لیکن بعد میں سپریم کورٹ نے یہ طے کردیا کہ فرد واحد کا کوئی حکم نہیں ہے بلکہ فیصلہ وہ ہوتاہے جوکابینہ کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کے سمری اس وقت صدر کو بھیجی جاتی ہے جب کابینہ سے منظور ہوتی ہے اور اس کے بعد وزیر اعظم دستخط کرکے صدر کوبھیجتاہے لیکن ان کو بعد میں یادآیا کہ یہ غلطی ہوگئی ہے ، اب اس کو کابینہ سے بھی منظور کر الیاجائے ۔

مزید : قومی