سپریم کورٹ کے آرمی چیف کی توسیع پر سوال اٹھانے پر اٹارنی جنرل نے حل تلاش کیا، فرخ حبیب کادعویٰ

سپریم کورٹ کے آرمی چیف کی توسیع پر سوال اٹھانے پر اٹارنی جنرل نے حل تلاش کیا، ...
سپریم کورٹ کے آرمی چیف کی توسیع پر سوال اٹھانے پر اٹارنی جنرل نے حل تلاش کیا، فرخ حبیب کادعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے کہاہے کہ سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر سوالات اٹھائے جس پر اٹارنی جنرل واپس آئے اور بیٹھ کر اس کاحل تلاش کیاجس کے تحت وفاقی کابینہ میں فیصلے ہوئے ہیں۔

دنیانیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ جنرل باجوہ کی توسیع کی حوالے سے کسی قسم کی کنفیوژن نہیں ہے ۔سپریم کورٹ نے اس معاملے پر سوالات اٹھائے ہیں جس پر اٹارنی جنرل واپس آئے اور بیٹھ کر اس کاحل تلاش کیاجس کے تحت وفاقی کابینہ میں فیصلے ہوئے ہیں۔ فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ آئین کا آرٹیکل 243واضح ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر وزیر اعظم صدر کو تجویز دینگے اور اس سمری کی توثیق وفاقی کابینہ سے بھی کروائی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں سابق وزیر قانون فروغ نسیم عدالت میں اٹارنی جنرل کی معاونت کریں گے اور تمام چیزیں طے ہوجائیں گی ، پاکستان کی ترقی اور سالمیت تمام اداروں کوعزیز ہے ۔

مزید : قومی