لائسنس معطلی کی خبریں،سابق وفاقی وزیر قانون بھی میدان میں آگئے

لائسنس معطلی کی خبریں،سابق وفاقی وزیر قانون بھی میدان میں آگئے
لائسنس معطلی کی خبریں،سابق وفاقی وزیر قانون بھی میدان میں آگئے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ و زیر اعظم نے کہا کہ آپ کا مجھ پر احسان ہوگا ، کیس کے بعد فوراً کابینہ میں واپس آجانا ، میرے لائسنس کے معطلی کے بارے میں مستقل غلط خبریں چلائی گئی ہیں۔

اے آروائی نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ کل عدالت میں آرمی چیف کاوکیل ہوں گا ، خود کورضا کارانہ طور پر پیش کیا ، قوم کیلئے ہمیشہ حاضر ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کا مجھ پر احسان ہوگا ، کیس کے بعد فوراً کابینہ میں واپس آجانا ۔

انہوں نے کہا کہ میرے لائسنس کے معطلی کے بارے میں مستقل غلط خبریں چلائی گئی ہیں، میرے لائسنس پر سپریم کورٹ اور اٹارنی جنرل کے آرڈر ز موجود ہیں۔ ، پاکستان بار کونسل کے پاس میرے لائسنس کی معطلی کاکوئی جواز موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع پاکستانیوں کے دل کی آواز ہے ۔

مزید : قومی