حکومت سندھ کا اہم اقدام،سٹریٹ کرائم سے متاثر افراد اور ملزمان کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ

حکومت سندھ کا اہم اقدام،سٹریٹ کرائم سے متاثر افراد اور ملزمان کیلئے خصوصی ...
حکومت سندھ کا اہم اقدام،سٹریٹ کرائم سے متاثر افراد اور ملزمان کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ

  



کراچی(این این آئی)حکومت سندھ کا اہم اقدام،سٹریٹ کرائم سے متاثر افراد اور ملزمان کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا ہے.

اس بات کا فیصلہ وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے قانون، ماحولیات، و ساحلی ترقی اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کی صدارت میں ایک اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں سیکرٹری محکمہ قانون، سیکرٹری محکمہ داخلہ، پراسیکیوٹر جنرل، ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاکہ سٹریٹ کرائم کےخاتمہ کیلئےموثرحکمت عملی بنائی جائے،فوری انصاف کیلئے اداروں کےمابین لائژن قائم کیاجائے،خصوصی عدالتوں کےقیام کامسودہ منظوری کے آخری مراحل میں ہے،جس کے بعد سٹریٹ کرائم کے مقدمات کو ٹائم فریم میں لایا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ فوری انصاف کی فراہمی کے لئے پولیس، عدلیہ کے مابین لائژن بنایا جائے جس میں مقدمات کی سماعت، جرح، شواہد اور ثبوتوں کی بنیادوں پر مرتب کرتے ہوئے ٹیکنالوجی بیسڈ ایکشن کو بروئے کار لایا جائے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نےکہاکہ سٹریٹ کرائم کے مقدمات میں سزا کو یقینی بنانےکیلئےحکمت عملی بنائی ہے،سپیشل کورٹس اورپراسیکیوشن کےنظام کوٹیکنالوجی بیسڈبنایا جائے گا،سٹریٹ کرائم ہمارے معاشرے کا ناسور بن چکا ہے جسکے خاتمے کے لئے مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے کیونکہ کمزور شواہد کی وجہ سے ملزمان فائدہ اٹھاتے ہیں اور وہ رہا ہوجاتے ہیں اسکے لئے استغاثہ کی کارروائی کو جدید خطوط پر منظم کرنا ہوگا،حکومت کی کوشش ہے کہ سٹریٹ کرائم کی شرح پر قابو پایا جائے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ وہ واحد صوبہ ہوگا جہاں سٹریٹ کرائم کی سماعت کے لئے خصوصی عدالتیں قائم کی جارہی ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی