وزیر اعظم عمران خان کہاں کہا ں احسانوں کابدلہ چکائیں گے ؟ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شہلا رضا کی ذومعنی گفتگو

وزیر اعظم عمران خان کہاں کہا ں احسانوں کابدلہ چکائیں گے ؟ نجی ٹی وی کے ...
وزیر اعظم عمران خان کہاں کہا ں احسانوں کابدلہ چکائیں گے ؟ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شہلا رضا کی ذومعنی گفتگو

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان)پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع اور سپریم کورٹ کے احکامات سے متعلق کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے احسان کابدلہ دینا تھا لیکن کہاں کہاں احسانوں کا بدلہ چکائیں گے؟

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع اور سپریم کورٹ کے احکامات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شہلارضا نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے احسان کابدلہ دینا تھا لیکن کہاں کہاں احسانوں کا بدلہ چکائیں گے اور کس کس کوایڈجسٹ کریں گے ، اگر کرنا ہی ہے تو طریقے سے توکریں۔

شہلا رضا کاکہنا تھاکہ میں بھی وزیر بنی اورڈپٹی سپیکر بھی بنی لیکن کتابوں کوپڑھنا ہوتا ہے اور بیوروکریسی کس لئے ہوتی ہے؟انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی کام ہی یہ ہوتاہے کہ آپ کی مدد کرے کہ کسی بھی کام کرنے کا طریقہ کیاہے ؟انہوں نے کہاکہ افسر شاہی معاونت کیلئے ہوتی ہے ، ہر معاملے میں یوٹرن نہیں لیاجاتا۔اس دفعہ یوٹرن رات کو پودوں کو آکسیجن دینے والی بات ہے ۔

مزید : قومی