پاکستان میں پانی اور غذائی تحفظ کے بحران سے نمٹنے کے لئے صوبوں کے درمیان اتفاق رائے ضروری ہے:ڈاکٹرعارف علوی

پاکستان میں پانی اور غذائی تحفظ کے بحران سے نمٹنے کے لئے صوبوں کے درمیان ...
پاکستان میں پانی اور غذائی تحفظ کے بحران سے نمٹنے کے لئے صوبوں کے درمیان اتفاق رائے ضروری ہے:ڈاکٹرعارف علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پانی اور غذائی تحفظ کے بحران سے نمٹنے کے لئے بین الصوبائی روابط کی ضرورت ہے،پاکستان میں توانائی، پانی اورخوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے واٹر پالیسی پر عملدرآمد کے ضمن میں صوبوں کے درمیان اتفاق رائے ضروری ہے۔

حصار فانڈیشن کے زیر اہتمام کراچی میں انٹرنیشنل واٹر کانفرنس کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پانی اور غذائی تحفظ کے لئے شراکت داری کا نیٹ ورک وقت کی ضرورت ہے، اس ضمن میں نجی شعبہ، حکومت، سول سوسائٹی، میڈیا اور پاکستان کے عوام کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔اُنہوں نےکہاکہ ہم جس دورمیں رہ رہے ہیں،وہاں ہمارے بچےہماری ماحولیات کےحوالے سےاحتیاطی اقدامات میں ناکامی کی غلطیوں کااحتساب کرنے کاحق رکھتے ہیں  ،وہ ہم سے یہ توقع کرتے ہیں کہ ہم قدرتی وسائل کے تحفظ اور ورثہ میں پانی اور خوراک سے مزین معاشرہ تعمیر کر کے جائیں گے۔ صدر مملکت نے حصار فانڈیشن کو کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے بیرون ملک سے آئے ہوئے وفود اور ماہرین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پانی اور غذائی تحفظ کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے منتظمین کو ہدایت کی کہ وہ چاروں صوبوں کے زراعت اور پانی کے وزیروں بشمول وفاقی وزراکو آئندہ ہونے والی کانفرنس میں بلائیں تاکہ وہ حکومتی ایجنڈا دے سکیں، یہ وزارتیں ٹھوس حکمت عملی بنانے میں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہیں تاکہ خشک سالی اور سیلاب جیسی تباہ کاریوں کے خطرات سے ملک کو بچایا جا سکے۔

واضح رہے کہ یہ کانفرنس ہر دو سال بعد کراچی میں منعقد ہوتی ہے،گزشتہ چھ سال میں اس کانفرنس نے خطے میں پانی کے مسائل کے حوالے سے بہترین کارکردگی دکھائی ہے، تیسری کراچی انٹرنیشنل واٹر کانفرنس میں پاکستان ساتھ ایشیاء، مشرق وسطی، یورپ اور نارتھ امریکہ سے 1200 سے زائد وفود نے شرکت کی۔

مزید :

قومی -