وفاقی وزیر فواد چودھری نے سپریم کورٹ کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

وفاقی وزیر فواد چودھری نے سپریم کورٹ کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا
وفاقی وزیر فواد چودھری نے سپریم کورٹ کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ حکومت اپنے فیصلے پرکھڑی ہے،ہم نے سپریم کورٹ کے اعتراضات دورکردیے ہیں۔

دنیانیوزکے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع سے متعلق ہونیوالے فیصلے پر صدر،وزیراعظم اوروفاقی کابینہ یکسوہیں۔انہوں نے کہا کہ اس آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ نے آبزرویشن دی ہے جس پر کابینہ نے رولزمیں ترمیم کا اختیا استعمال کیا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے حکومت اپنے فیصلے پرکھڑی ہے،سپریم کورٹ کی طرف سے حکومت کے فیصلے پر جو اعتراضات کئے گئے تھے ۔ ان کودور کردیا گیا ہے ۔

مزید : قومی