جتنا مرضی زور لگالیں،پرویز الہٰی پنجاب کے چودھری نہیں بن سکتے ، رﺅف کلاسرا نے حیران کن وجہ بتادی

جتنا مرضی زور لگالیں،پرویز الہٰی پنجاب کے چودھری نہیں بن سکتے ، رﺅف کلاسرا ...
جتنا مرضی زور لگالیں،پرویز الہٰی پنجاب کے چودھری نہیں بن سکتے ، رﺅف کلاسرا نے حیران کن وجہ بتادی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار رﺅف کلاسرا نے کہاہے کہ چودھری پرویز الہٰی کا وزیر اعلیٰ پنجاب بننا بہت مشکل ہے، عمران خان اتنا بڑا رسک نہیں لے سکتے کہ پورا پنجاب اٹھا کر ق لیگ کے حوالے کردیں کیونکہ پنجاب پاکستان کا پانی پت ہے ۔

سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رﺅف کلاسرا نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی کا وزیر اعلیٰ پنجاب بننا بہت مشکل ہے ۔ عمران خان اتنا بڑا رسک نہیں لے سکتے کہ پورا پنجاب اٹھا کر ق لیگ کے حوالے کردیں کیونکہ پنجاب پاکستان کا پانی پت ہے جو پارٹی یہاں سے جیتتی ہے وہ مرکز میں جاکر حکومت بناتی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الہٰی تو کھلم کھلا تنقید کررہے ہیں کہ ہمارے بندے توڑ کر تحریک انصاف میں شامل کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتاہے کہ عمران خان چودھری پرویز الہٰی کو پانی پت میں جتوا کر ان کی دہلی میں حکومت کرنے کی راہموار کردیں۔

مزید : قومی