سی ٹی ڈی کی لیہ میں کارروائی ،کالعدم تنظیم کے3دہشت گرد گرفتار ،دستی بم اور اسلحہ بر آمد

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے لیہ سے 3دہشتگردوں کوگرفتار کرلیا ہے ، دہشت گردحساس تنصیبات کو نشانہ بناناچاہتے تھے ۔
ضرور پڑھیں: لاڑکانہ میں کتے کے کاٹے سے شدید زخمی6سالہ حسنین 27 دن بعد جان کی بازی ہار گیا،مقامی قبرستان میں تدفین
نجی نیوز چینل کے مطابق سی ٹی ڈی نے لیہ میں کارروائی کرکے 3دہشت گردوں کا گرفتار کرلیاہے ۔ دہشت گردوں سے سے بارودی مواد،دستی بم اوراسلحہ برآمدہواہے اور ان کی شاخت سلیم، قاسم اور جمیل الرحمان کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔