صوبائی خاتون محتسب آفس  میں کوئی بے ضابطگی نہیں   ہوئی، سیکرٹری ایم حسین رانا 

صوبائی خاتون محتسب آفس  میں کوئی بے ضابطگی نہیں   ہوئی، سیکرٹری ایم حسین ...

  



لاہور(پ ر)صوبائی خاتون محتسب آفس میں بے ضابطگی کی شائع ہونے والی خبر سے متعلق ادارے کے سیکرٹری ایم حسین رانا نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خبر بغیر کسی تصدیق کے شائع کی گئی، صوبائی محتسب آفس میں ایسی کوئی بے ضابطگی نہیں ہو ئی، صوبائی محتسب آفس کا فرنیچر کسی کی ذاتی دکان سے خریدا گیا اور نہ ہی پیپرا رولز کے مطابق ایک لاکھ سے کم کی خریداری پر ٹینڈر کی ضرورت ہو تی ہے۔سیکرٹر ی صوبائی خاتون محتسب کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا ایسی خریداری کوٹیشن سے کی جاتی ہے اور ادارے نے قانون کے مطابق اس پر عملدرآمد کیا۔

صوبائی خاتون محتسب  

  

مزید : پشاورصفحہ آخر