نوازشریف اورمریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے چودھری شوگر ملز میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کردیاہے،عدالت کی جانب سے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیاگیاہے،تحریری حکم نامی میں کہا گیاہے کہ امجد پرویز ایڈووکیٹ نے مریم نواز اور نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی دو الگ الگ درخواستیں جمع کرائیں،نیب کے سپیشل پراسکیوٹر نے دونوں درخواستوں پر تحریری جواب فائل کرنے کی مہلت مانگی،قانون کے مطابق اس وقت تحریری جواب کی ضرورت نہیں،نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کی جاتیں ہیں،تحریری فیصلہ میں مزید کہا گیاہے کہ ملزموں کے وکیل سلمان سرور کو انکی جانب سے حاضری لگانے کی اجازت دی جاتی ہے۔
حاضری استثنا