سانحہ تیز گام کی وجہ کوئی بھی ہونااہلی محکمہ کی ہے، سیکرٹری ریلوے

  سانحہ تیز گام کی وجہ کوئی بھی ہونااہلی محکمہ کی ہے، سیکرٹری ریلوے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے میں سیکرٹری ریلوے نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ تیز گام کی وجہ کوئی بھی ہو ریلوے کی نا اہلی ہے،شارٹ سرکٹ ہو یا سلنڈر دھماکہ، دونوں میں ریلوے ذمہ دار ہے، واقعے کے بعد قوانین میں سختی کر دی گئی ہے،ٹرین میں آتشگیر مادہ کسی صورت لے جانے کی اجازت نہیں،اتنے بڑے سانحے کے باوجود مسافر تعاون نہیں کرتے۔پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس چیئرمین معین وٹو کی صدارت میں ہوا ، جس میں ریلوے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 5 سال کے دوران ریلوے میں 2 ارب 61 کروڑ کا کباڑ فروخت کیا گیا، سب سے زیادہ گزشتہ مالی سال کے دوران 97 کروڑ کا کباڑ فروخت کیا، رواں مالی سال کے دوران اب تک 10 کروڑ کا کباڑ فروخت ہوا، اوپن بڈنگ کے ذریعے کباڑ کی فروخت کا عمل ہوتا ہے، آج کل لوہے اور کاپر کے نرخ اچھے مل رہے ہیں، سیکرٹری ریلوے نے کمیٹی کو بتایا کہ سانحہ تیز گام کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ ابھی فائنل نہیں ہوئی،سانحہ تیز گام کی تحقیقات ہو رہی ہیں،تمام میتوں کے ڈی این اے کئے جاچکے ہیں،رکن کمیٹی شبیر قائم خانی نے کہا کہ سانحہ تیز گام میں کئی اموات چھلانگیں لگانے سے بھی ہوئیں، سیکرٹری ریلوے نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ تیز گام کی وجہ کوئی بھی ہو ریلوے کی نا اہلی ہے،شارٹ سرکٹ ہو یا سلنڈر دھماکہ، دونوں میں ریلوے ذمہ دار ہے، واقعے کے بعد قوانین میں سختی کر دی گئی ہے۔
سیکرٹری ریلوے