پولیس افسران شہریوں کی خدمت عبادت سمجھ کر کریں،ڈی آئی جی آپریشنز
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں مختلف سرکلز میں نئے تعینات ہونے والے اے ایس پیز سے ملاقات کی۔ ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر اس موقع پر موجود تھے۔ نئے تعینات ہونے والے ایس ڈی پی او کاہنہ سرکل اے ایس پی شاہ زیب،ایس ڈی پی او ڈیفنس اے ایس پی سلیمان ظفر،ایس ڈی پی او شمالی چھاؤنی اے ایس پی بشریٰ نثار، ایس ڈی پی او برکی اے ایس پی سدرہ خان اورایس ڈی پی او رائے ونڈ سرکل اے ایس پی حسیب جاوید ملاقات میں شامل تھے۔ اشفاق خان نے اے ایس پیز کو لاہور میٹروپولیٹن میں سمارٹ پولیسنگ کے حوالے سے ہدایات دیں۔انہوں نے نئے ایس ڈی پی اوز کی کیرئیرمیں کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان نے کہا کہ پولیس افسران شہریوں کی خدمت عبادت سمجھ کر کریں۔اے ایس پیز نے ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کی قیادت میں بہترین صلاحیتیں بروئے کار لانے کا عزم بھی کیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز
