بھارت اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا ایک میچ کم کردیا گیا

بھارت اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا ایک میچ کم کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لندن(نیٹ نیوز)ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں فائنل تک رسائی کے ممکنہ خوف کے پیش نظر بھارت نے انگلینڈ کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز میں ایک مقابلہ کم کردیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب انگلینڈ کے دورہ بھارت میں 5 کی بجائے 4 میچز کھیلے جائیں گے،اب اس دورے میں 4 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی کھیلے جائیں گے۔ ٹیموں کے درمیان یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں جس کے مطابق ٹیموں کی درجہ بندی اب حاصل کردہ مجموعی پوائنٹس کی بجائے پوائنٹس کی اوسط پر ہوگی۔
 جس کے بعد بھارت کی پہلی پوزیشن پر اب آسٹریلیا نے قبضہ جما لیا ہے۔ سارو گنگولی نے ایک ٹیسٹ کم کرنے کا یہ عذر دیا کہ 2021ء  میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلا جاناہے اور ایک ٹیسٹ اسی لیے کم کیا ہے تاکہ 2 اضافی ٹی ٹونٹی مقابلے کھیلے جاسکیں