سری لنکا پریمئر لیگ آج شروع،آفریدی گال ٹیم کی قیادت کرینگے
کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سری لنکا پہنچ گئے، شاہد آفریدی لنکا پریمئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی قیادت کریں گے۔سابق کپتان فلائٹ مس ہونے کے سبب ایک روز تاخیر سے روانہ ہوئے تھے، شاہد آفریدی پہلے کولمبو پھر وہاں سے ہمبن ٹوٹا جائیں گے۔سری لنکا پریمئر لیگ کا آغاز آج26 نومبر سے ایونٹ میں پہلا میچ گال گلیڈی ایٹرز کا پہلا میچ جافنا سٹالینز سے ہوگا۔ایونٹ میں 5 ٹیمیں کولمبو کنگز، دمبولا ہاکس، گال گلیڈی ایٹرز، جافنا اسٹالینز اور کینڈی ٹسکرز شامل ہیں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ کی توقع ہے۔
