محکمہ اطلاعات و ثقافت اور پلاک کے زیراہتمام گائیکی کی محفل

محکمہ اطلاعات و ثقافت اور پلاک کے زیراہتمام گائیکی کی محفل

  

لاہور(فلم رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک)، محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام گائیکی کی محفل پلاک لوک سٹوڈیو میں منعقد ہوئی جس میں معروف شاعر شہباز دانش کے ساتھ ان کی شخصیت اور فن کے تمام پہلوؤں پر بھرپور گفتگو کی گئی۔ معروف گلوکار آصف جاوید مہدی نے ان کا کلام خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ شہباز دانش کا تعلق ناروال سے ہے ان کی شاعری کے اندر رومانیت جمالیات، صوفیانہ رنگ، سماجی مسائل اور منظر نگاری جا بجا نظر آتی ہے۔ ڈاکٹر صغرا صدف نے کہا کہ شاعری اور موسیقی کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ 

موسیقی شاعری کی خوبصورتی میں مزید نکھار پیدا کرتی ہے اور روح کی تازگی کا باعث بنتی ہے۔ پلاک لوک سٹوڈیو کے ذریعے پنجابی شعرا کے ساتھ ہر ہفتے پروگرام منعقد کیے جا رہا ہے۔ جس میں ان سے بات چیت کے علاوہ انکی شاعری معروف گلوکار گا کر پیش کرتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -