احمد مختار کی وفات سے پیپلز پارٹی بہادر سیاستدان سے محروم ہو گئی، عابد صدیقی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے پیپلز پارٹی کے رہنما احمد مختار کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے بلندی درجات اور مغفرت کی دعا کی۔ احمد مختار کی وفات سے پارٹی ایک جیالے اور بہادر سیاست دان سے محروم ہو گئی اْن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
