ایف سی کالج یونیورسٹی، 18 کرو ڑ 65 لاکھ روپے کی سکالر شپ فراہم
لاہور(پ ر)فارمن کرسچن کالج (چارٹرڈ یونیورسٹی) تعلیمی سال 2019-20 ء کے دوران 1,642 مستحق طلباء کومبلغ 18 کروڑ 65 لاکھ روپے تک کے سکالر شپ فراہم کر چکا ہے۔یہ سکالر شپ ایف سی سی یو کے فنانشل ایڈ پروگرام کے تحت فراہم کئے گئے۔اس کے علاوہ موجودہ کوورڈ 19- کی وبا کے پیش نظر مالی مشکلات کے شکار طلباء اور والدین کو ریلیف دینے کیلئے یونیورسٹی کی جانب سے مبلغ 20 ملین روپے کا کوورڈ 19- ریلیف سکالرشپ فنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو مالی مشکلات کے شکا طلباء کی تعلیم و تربیت کو جاری رکھنے کیلئے مددگار ثابت ہوگا اور یونیورسٹی کی جانب سے یہ مالی اعانت مساوی بنیادوں پر فراہم کی جائیگی۔یہ بات قابل غور ہے کہ ایف سی سی یو ایک غیر منافع بخش یونیورسٹی ہے جو پاکستان بھر میں اب تک 8,000 طلباء و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کر چکی ہے۔ ایف سی سی یو اپنے عزم ”محبت کیساتھ ایک دوسرے کا ساتھ نبھائیں“ کے تحت اپنے متعدد طلباء و طالبات کو مالی معاونت فراہم کر چکا ہے۔ایف سی سی میں فنانشل ایڈ پروگرام کیلئے مستحق طلباء و طالبات کو مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔
