شعبہ تعلیم میں پرائیویٹ سکول اہم ترین حصہ دار ہیں، حاجی اشفاق

شعبہ تعلیم میں پرائیویٹ سکول اہم ترین حصہ دار ہیں، حاجی اشفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) حکومت وقت ناقابل فہم فیصلے کر رہی ہے۔ پرائیویٹ سکولوں کو جو سب سے اہم حصہ دار ہیں، فیصلہ سازی کے عمل میں شامل ہی نہیں کیا جاتا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے صدر حاجی اشفاق نے چیمبر کے اجلاس میں کیا۔پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے سیکرٹری جنرل علی رضا نے کہا کہ دنیا کو ئی بھی ملک کسی شعبے کو مکمل بند کرنے نہیں جارہا۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد یہ ذمہ داری صوبوں کی ہے کہ وہ اپنے معروضی حالات دیکھ کر فیصلہ کریں۔عالمی اعداد و شمار اور عالمی اداروں UNICEF, UN اور WHO کی واضح سفارشات بھی یہی ہیں کہ تعلیمی ادارے بند نہ کیے جائیں۔ ہر شعبہ کھلا اور جو ایس او پیز پر مکمل عمل کریں انہیں بند کرنا سراسر ناانصافی ہے۔  حکومت سے مطالبہ ہے کہ سکولوں کو فوراً کھولا جائے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر فیصلہ سازی کی جائے۔