پیپلز پارٹی کے قائدین ملک سے پیار، اداروں کااحترام کرتے ہیں، وقاص منشاء پرنس
لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء چوہدری وقاص منشاء پرنس نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے قائدین ملک سے اور ان کے اداروں کا احترام کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ آج بھی ہمیں جمہوری اور پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی سمجھتے ہیں جو آج بھی نظریہ پاکستان پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے تحت 13 دسمبر کو ہونے والا لاہور کا جلسہ میں پارٹی قیادت کی اجازت کے بغیر شرکت نہیں کریں گے کیونکہ پی ڈی ایم کا جو اعلامیہ ہے وہ ہمارے قائدین کو ایک آنکھ نہیں بھاتا۔
انہوں نے بلاول بھٹو نے جو بیان دیا اس سے یہ بات صاف ظاہر ہے کہ ہمارے لیڈران ملک اور ملکی سرحدوں کی حفاطت کرنے والوں سے پیار کرتے ہیں۔
آصف علی زرداری،بلاول بھٹو اور پارٹی کے دیگر قائدین ہمیشہ ملک کی بہتری کا سوچتے ہیں اور یہی سوچ پارٹی کا ہر کارکن رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف پاک فوج کے حوالے سے اپنے بیانئے کی وضاحت کریں تا کہ معاملات کے اصل حقائق سامنے آسکیں۔
