والٹن کے علاقہ میں دو گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد
لاہور(جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران ڈینگی لاروا کے خاتمے کیلئے فیلڈ میں موجود ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے کاروائی کی۔ والٹن کے علاقے میں ٹیم نمبر 6 کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا گیا۔ انہوں نے ڈینگی لاروا کو چیک کیا۔ 2گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ڈینگی لاروا موقع پر تلف کروا دیا گیا ہے اور ڈینگی سپرے کروایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی سپرے کا عمل جاری رہے گا۔
ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر ڈینگی دورہ کیا گیا ہے۔