سروسز ہسپتال میں ادویات و دیگر سامان کی شفاف خریداری کیلئے پرچیز سیل قائم 

سروسز ہسپتال میں ادویات و دیگر سامان کی شفاف خریداری کیلئے پرچیز سیل قائم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جاوید اقبال)سروسز ہسپتال میں ادویات سرجیکل اور دیگر ساز و سامان کی خریداری کو شفاف بنانے کیلئے پرچیز سیل قائم کردیا گیا، پر چیز سیل کا سربراہ ڈائریکٹر فارمیسی ڈاکٹر شوکت وہاب کو مقرر کیا گیاہے اس حوالے سے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر افتخار احمد نے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد کی منظوری کے بعد باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پرچیز سیل کی نگرانی اور کوآرڈینیشن کیلئے 6 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، سیل کے کوآرڈینیٹر ڈائریکٹر فارمیسی شوکت وہاب ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں چار فارماسسٹ سیل میں شا مل کیے گئے ہیں جبکہ کوآرڈینیشن سیکریٹری کیلئے چودھری تصدق حسین نامزد کیے گئے ہیں دیگر ممبران میں ڈرگ انسپکٹر سیدہ عمامہ حسین، فارما سسٹ ماہ پا رہ،فارماسسٹ عائشہ طارق فارماسسٹ حیرا تسلیم کے نام شامل ہیں،پرچیز سیل میڈیکل سپریٹنڈنٹ کی نگرانی میں کام کر یگا، سیل اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ادویات سرجیکل ڈسپوزیبل مشینری جنرل سٹور آئٹمز کی ٹینڈرنگ اور خریداری شفاف طریقے سے ہو۔
پرچیز سیل

مزید :

صفحہ آخر -