صحافت ایک مقدس پیشہ ہے،ملک شفیع اللہ
چکدرہ (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ کے معاون خصوصی ملک شفیع اللہ خان نے ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ دیر لوئر کے سینئر صحافی حبیب محمد خٹک کو (بیسٹ جرنلسٹ آف دی ایئر 2020 ایوارڈ)سے نوازا،جس کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ دیر لوئر کے صدر اسماعیل انجم کے زیر صدارت ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مخصوص محکموں کے ضلعی افسران بالا کے علاوہ ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ دیر لوئر کے اکثریتی ممبر زصحافیوں اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ کے معاون خصوصی برائے انٹی کرپشن ملک شفیع اللہ خان نے ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ دیر لوئر کے صدر اسماعیل انجم اور جنرل سیکرٹری احسان اللہ شاکر کے ہمراہ حبیب محمد خٹک کو ایوارڈ دیتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جس کے تقدس کیلئے کسی بھی معاشرے میں ایک صحافی کو غیر جانبدارانہ کردار آدا کرنا چاہے۔اور کسی بھی صحافی کو حقائق پر مبنی مثبت رپورٹنگ کرنا چاہئے کیونکہ صحافی معاشرے کا آنکھ اور کان ہوتے ہیں۔جدید دور میں میڈیا کے اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔ملک شفیع اللہ خان اوراسماعیل انجم نے سینئر صحافی حبیب محمد خٹک کے پیشہ وارانہ سرگرمیوں،ہمہ وقت مثبت اور فعال رپورٹنگ،نامساعد اور بے سروسامانی کے حالت میں پیشہ وارانہ خدمات کو جاری رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا۔اس دوران معاون خصوصی ملک شفیع اللہ خان،صدر اسماعیل انجم اورجی ایس احسان اللہ شاکر نے سینئر صحافی حبیب محمد خٹک کو ایوارڈ دیا جبکہ تقریب کے اختتام پرملک شفیع اللہ خان نے پی ٹی آئی کے ضلعی راہنما سعیداللہ عرف خان جی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کیلئے چیئرمین ملک خالد محمود بٹ کو ایک لاکھ روپے کا نقد چیک بھی حوالہ کیا
