یکہ غنڈ نادرا آفس میں با اثرافراد کو بائی ہینڈمیڈیکلوریفکشن دی جاتی ہے
مہمند (نمائندہ پاکستان)یکہ غنڈ نادرا آفس میں با اثرافراد کو بائی ہینڈمیڈیکلوریفکشن دی جاتی ہے جبکہ غریب افراد مہینوں انتظار اور دفتر کا چکر لگانے کے بعد واپس مایوس لوٹتے ہیں۔ منیجر اور دیگر عملہ قانونی جوازکا بہانا بناکر دور دراز علاقوں سے آنے والے فراد کو تنگ کرکے عوام مجبوراً دربادر ٹھوکرے کھا رہے ہیں گزشتہ 1ماہ سے کئی ضرورت مند اور غریب افراد نے نادر ا آفس یکہ غنڈ میں عمر میں رعایت کے لئے میڈیکل رپورٹ جمع کرائی ہے جسے متعلقہ منیجر اور دیگر عملہ وریفکشن کے سرکاری ڈاک کے ذریعے چند کلومیٹر دور غلنئی کو بھیجوا کر 1مہینے تک اس کا واپسی جواب نہیں آ رہا ہے اور باربار دفتر کے چکر لگانے کے باوجود مایوس لوٹتے ہیں مگر اثر ورسوخ والو ں کو بائی ہینڈ میڈیکل رپور ٹ دیکر 2دنوں میں ان کا کام کرتے ہیں۔کافی عرصے سے دفتر میں یہی سلسلہ جاری ہیں اور معمولی کام کیلئے علاقے کے غریب عوام کو تنگ کیا جارہا ہے لوئر مہمند کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے نادرا یکہ غنڈ کے منیجر اور تمام عملہ کو فوری طورپر تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
