پمز کے 189ملازمین کورونا وائرس کی لپیٹ میں، ہسپتال عملہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) میں کورونا مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ سے ہسپتال عملہ میں بھی تشویش کی لہر دوڑگئی ہے۔ ہسپتال کے 189 ملازمین بھی کورونا کی لپیٹ میں آگئے۔ ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف داخل مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے تمام تر سہولیات بروئے کار لانے میں مصروف ہیں۔ پمز میں کورونا کیلئے مختص 115 بیڈز میں 85پر مریض داخل ہو گئے ہیں تاہم بڑھتی ہوئی کورونا مریضوں کی تعداد پر پمز ہسپتال کی او پی ڈی ایز اور جنرل وارڈز کو گزشتہ روز عام مریضوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے پمز انتظامیہ نے باقاعدہ سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں ایم سی ایچ چلڈرن ہسپتال اور برن سنٹر سمیت کارڈیک سنٹر کھلے رہیں گے۔
پمز
