پولیس آفیسرکے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا 

پولیس آفیسرکے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
شیرگڑھ (نامہ نگار) مردان پولیس سپیشل برانچ کے سب انسپکٹر محمد اقبال خان کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم  پولیس مقابلے میں مارا گیا مقابلے میں ایک سپاہی بھی معمولی زخمی ہوا جائے وقوعہ سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمدلاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل  ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت بھائی لایا گیا ڈی آئی جی مردان اور ڈی پی او مردان اور دیگر اعلیٰ  پولیس افسران پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق اس سال 27اگست کو شہید پولیس انسپکٹر اسپیشل محمد اقبال خان مردان میں محرم الحرام ڈیوٹی کے بعد شام کو اپنے گھر واقع یخ کوھے / تورڈھیر تحصیل تخت بھائی جارہے تھے کہ اس دوران پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب مشہور اشتہاری  ملزم زاہد شاہ عرف چاچا ولد عرب شاہ سکنہ یخ کوھے نے گھر کے قریب اسلحہ اتشین سے فائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا گیااور جائے  وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اشتہاری ملزم زاہد شاہ بدھ کورات اپنے گھر گزارنے اگئے اطلاع ملنے پر اعلی الصبح مردان تخت بھائی شیرگڑھ پولیس کی بھاری نفری نے پورے گاوں کا محاصرہ کرکے ملزم اشتہاری  کی گرفتاری  کے لئے ان کے گھر میں داخل ہوگئے پولیس کو دیکھتے ہی اشتہاری ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کردی اور خود گھر کے بچوں کو ڈھال بناکرچھپ کرفرار ہونے کی متعدد بار کوششیں کی مگرتمام راستے بند ہونے پر فرار نہ ہوسکے اور مقابلہ کرتا رہا پولیس کی حکمت عملی سے جوابی فائرنگ کے ذریعے ملزم اشتہاری کونشانہ بنا کر اسے موت کی نیند سلا دیا گیاملزم کی لاش پوسٹمارم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت بھائی لایاگیا فائرنگ سے ربنواز نامی سپاہی بھی معمولی زخمی ہواجسے مرہم پٹی کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا پولیس نے جائے وقوعہ سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی قبضے میں لیاواقعہ کی اطلاع  ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ  افسران جائے وقوعہ پہنچ گئے تخت بھائی پولیس نے مقدمہ درج کرکے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کولواحقین کے حوالے کردیا گیا