قرآن پاک نصاب میں شامل کرنے  کا کیس،پنجاب حکومت کو جواب  داخل کرانے کیلئے مہلت 

 قرآن پاک نصاب میں شامل کرنے  کا کیس،پنجاب حکومت کو جواب  داخل کرانے کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم کو نصاب میں شامل کرنے کیلئے دائردرخواست پر پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی،مسٹرجسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی سماعت کی تو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت متعلقہ حکام پیش ہوئے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے عدالت سے استدعا کی کہ جواب داخل کرانے کے لئے مہلت دی جائے جس پرفاضل بنچ نے یہ استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
جواب مہلت

مزید :

صفحہ آخر -