ضلع مہمند،3 دکانوں میں آتشزدگی قیمتی اشیاء جل کر خاکستر
مہمند(نمائندہ پاکستان)چندہ بازار میں آگ لگنے سے تین دوکانوں میں لاکھوں مالیت کے کپڑے،چپل اور کاسمٹکس سامان جل کر راکھ ہوگئے۔ریسکیو ٹیم کو اطلاع ملنے پر پہنچ کر باقی سامان جلانے سے بچالیں۔پولیس نے واقعہ کے تحقیقات شروع کردی۔پولیس ذرائع۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کے وقت چند ہ بازار میں جمیل نامی شخص کے کپڑے اور کاسمٹکس دوکانوں میں نامعلوم وجوہات کے بناء پر آگ بھڑک اُٹھے۔جس کے اطلاع ریسکیو 1122کو ملتے ہی موقع پر پہنچ کر 50منٹ کے آپریشن کے بعد آگ کو قابو کرلی۔جبکہ آدھی رات کو دوبارہ آگ لگنے سے مذکورہ تینوں دوکانوں میں آگ بھڑک اُٹھے۔جس سے دوکانوں میں موجود لاکھوں مالیت کے کپڑے، جوتے اور کاسمٹکس کے سامان جل کر راکھ ہوگئے۔اپر تھانہ کے ایس ایچ او سردارحسین نے بتایا کہ دوکانوں کے مالک جمیل خان کے بیان کے مطابق دوکان میں 2لاکھ نقد اور تقریباََتیس لاکھ کے سامان جل گئے ہیں۔جبکہ پولیس واقعہ کے تحقیقات کررہے ہیں۔
