عورتوں پر تشدد کے عالمی دن کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ
پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور سول سوسائٹی نے عورتوں پر تشدد کے عالمی دن کے موقع پر پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جسمیں عورتوں کے حقوق کیلئے کام کرنیوالی تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی مظاہرے کی قیادت فیمنیسٹ فرئی ڈے تنظیم کی صائمہ اور شفیق گگیانی نے کی شرکاے نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر عورتوں پر مظالم کے کلاف نعرے درج تھے شرکاء کا کہنا تھا کہ عورتوں پر تشدد کے حوالے سے قانون سازی آج تک پوری نہیں ہوئی جو قابل مذمت ہے جبکہ عورتوں کے دیگر مسائل بھی نظر انداز کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ قانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو مختلف مسائل کا سامنا ہے جسمیں جنسی تشدد،ملازمتوں اور بچپن کی شادیوں کے مسائل سے دو چار ہے تاہم عرصہ دراز گزرنے کے باجود حکومت کی جانب سے عورتوں پر تشدد کے خاتمہ کے حوالے سے قانون سازی پارلیمنٹ کے فائلوں میں دب کر رہہ گئی ہے اور عورتوں کے خلاف تشدد میں بھی اضافہ ہوا ہے شرکاء نے مطالبہ کیا ہے کہ عورتوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اور تشدد کے خاتمہ کیلئے قانون سازی جلد از جلد مکمل کر کے عمل درامد کیا جائے۔
