لاہو ر میں بادلوں کے ڈیرے، بونداباندی سے سردی میں مزید اضافہ

  لاہو ر میں بادلوں کے ڈیرے، بونداباندی سے سردی میں مزید اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنر ل رپورٹر)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے، شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے  سر دی میں اضافہ ہو گیا۔لکشمی چوک، ایبٹ روڈ اور ریلوے سٹیشن میں رم جھم، اقبال ٹاؤن، وحدت روڈ سے ملحقہ علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔ بارش کے باعث خنکی بڑھنے سے سرد ی بھی بڑھ گئی۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے آئندہ 24 گھنٹوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش متوقع ہے۔موسم ایک دم سرد ہونے سے لنڈا بازار کی رونقیں اور خریداری میں بھی اضافہ ہوگیا ہے،جس سے گرم کپڑو ں کی قیمتیں گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر گر گئیں، دوسری طرف خشک میوہ جات، مچھلی،سوپ وغیرہ کی دکانوں پر لوگوں کا رش بڑھ گیا۔
لاہور بارش

مزید :

صفحہ اول -