بلاول کا چوہدری احمد مختار کے  انتقال پر افسوس کا اظہار

بلاول کا چوہدری احمد مختار کے  انتقال پر افسوس کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیاہے۔بلاول ہاؤس سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چوہدری احمد مختار ایک ثابت قدم و تجربہ کار رہنما اور پارٹی کا سرمایہ تھے۔انہوں نے کہاکہ  چوہدری احمد مختار کے انتقال سے بہت غمزدہ ہوں، ہم ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کریں گے، دعاگو ہوں کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ پی پی پی چیئرمین نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار اور ان کے لیے صبرِجمیل کی دعا کی۔ 

مزید :

صفحہ اول -