ڈیرہ: غیر قانونی جرگہ‘ سرپنچ سمیت تمام ملزم گرفتار‘ انکوائری شروع 

ڈیرہ: غیر قانونی جرگہ‘ سرپنچ سمیت تمام ملزم گرفتار‘ انکوائری شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ‘ سٹی رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ پولیس تشدد،نجی ٹارچر سیل اور غیر قانونی حراست ناقابل برداشت(بقیہ نمبر50صفحہ 6پر)
 ہے،قانون شکنوں کو قانون کی طاقت سے گرفتار کرنے کے لئے کومبنگ اور  سرچ آپریشن کئے جائیں جن کا نتیجہ خیز ہونے کے لئے انٹیلی جینس بیسڈ (آئی بی او) ہونا ضروی ہے،بچے اور بچیوں سے بداخلاقی کے ملزمان کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیئے  ڈی جی خان ریجن میں ”ہر بچہ اپنا بچہ“ کی پالیسی کے تحت بچوں کی حفاطت کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،مظفر گڑھ،لیہ اور راجن پور کے ڈی پی اوز عمر سعید ملک،حسن اقبال،ندیم رضوی اور فیصل گلزار نے شرکت کی،اجلاس میں آر پی او نے چاروں اضلاع میں کرائم اور امن او امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا،آر پی او فیصل را نا نے کہا کہ پولیس کا عوام دوستی والا مثبت چہرہ پیش کرنے کے لئے ضروری ہے کہ عرف عام میں پولیس کے بارے میں تشدد،نجی ٹارچر سیل اور غیر قانونی حراست کے حوالے سے جو رائے معاشرے میں پائی جاری ہے اسے عملی طور پر ختم کیا جائے،ریجن کے کسی تھانے یا چوکی میں غیر قانونی حراست،پولیس تشدد یا نجی ٹارچر سیل کو قطعی قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا اس سلسلہ میں ہر سطح کے مانیٹرنگ افسران ذمہ دار ہیں اگر کسی علاقہ میں اس نوعیت کی شکایت انکوائری میں ثابت ہو گئی تو پھر نیچے سے اوپر تک سارے ذمہ دار پولیس والوں کو قانون کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا،انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان ریجن کو قانون شکنوں،سماج دشمنوں اور شرپسندوں سے پاک کرنے کے لئے سرچ اور کومبنگ آپریشن ضروری اور ناگزیر ہیں،حالات کا تقاضا ہے کہ یہ آپریشن ہر حوالے سے نتیجہ خیز ہوں جس کے لئے ڈی پی اوز لیول کے افسران قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر معلومات اور اطلاعات کے تبادلے کے بعد انٹیلی جینس بیسڈ (آئی بی او) ہوں،فیصل رانا نے کہا کہ ہمیں خواتین کو ہر قسم کے تشدد سے بچانا ہے جبکہ کوئی شخص باپ،بیٹا،بھائی شوہر بن کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا کر اپنی انا کی جھوٹی تسکین حاصل نہیں کر سکتا،انہوں نے مظفر گڑھ کے علاقہ میں غیر قانونی جرگہ کے ذریعے 9بچوں کی ماں جاڑنہ بی بی کا کاری قرار دے کر قتل کرنے کا فیصلہ دینے والے سرپنچ سمیت تمام ملزمان کی گرفتاری پر مظفر گڑھ پولیس جاڑنہ بی بی اور اس کے خاندان کو تحفظ فراہم کرنے پر راجن پور پولیس کو شاباش دی ہے۔
جرگہ