لیاقت پور: مختلف وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گینگ گرفتار‘ اسلحہ‘ زیورات‘ موٹر سائیکل برآمد
لیاقت پور(نامہ نگار) سرکل پولیس لیاقت پور نے قتل اقدام قتل اور سرقہ بالجبرکی متعدد وارداتوں میں ملوث 4رکنی (بقیہ نمبر58صفحہ 7پر)
شیراز حیدر گینگ کو گرفتار کرکے طلائی زیورات،موٹرسائیکل،اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی۔ ڈی ایس پی سرکل لیاقت پور نے ایس ایچ تھانہ تبسم شہید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی پی او رحیم یارخان اسد سرفراز کے حکم اور ان کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ تبسم شہید ارشد ساجد، سب انسپکٹر محمداقبال،اے ایس آئی شاہد محمود اور اہلکاروں نے تھانہ پکالاڑاں،شیدانی شریف،تبسم شہید،ظاہر پیر،چنی گوٹھ،دیراوڑ اور دیگر میں مطلوب سنگین وارداتوں کے ملزمان شہزاد حیدرگوپانگ،شاہد گوپانگ، رفیق گوپانگ اور شاہد قاضی گوپانگ ساکنان جن پورکو گرفتار کرکے چارتولہ سے زائدطلائی زیورات،34ہزار روپے نقدی،چارپستول،پانچ موٹرسائیکل برآمد کرلیے۔ ملزمان کے خلاف مذکورہ تھانوں میں قتل، ڈکیتی اوردیگردفعات کے تحت مجموعی طور پر 26مقدمات درج تھے۔ملزمان نے چند روز قبل دوران ڈکیتی چک نمبر41عباسیہ کے نوجوان کو بھی قتل کردیاتھا۔ڈی ایس پی نے ملزمان کو بمعہ برآمد شدہ سامان صحافیوں کے سامنے پیش کیا اور کہا کہ سرکل پولیس لیاقت پور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔
برآمد
