صادق آباد: غلط انجکشن لگنے سے بچے کے دونوں بازو شدید متاثر‘ کلینک سیل ہیلتھ آفیسرز عطائی کو بچانے کیلئے سرگرم
صادق آباد(نمائندہ خصوصی)پریس کلب میں چوک چدھڑ بستی شیخ واہن کے رہائشی ریاض احمد نے بتایا کہ اسکا بیٹا شہزاد جس(بقیہ نمبر60صفحہ 7پر)
کی عمر تقریبا 7سال ہے چند روز قبل بخار میں مبتلا ہو گیا جس کی دوائی لینے عطائی مبارک عرف بابو کے پاس چلے گئے عطائی مبارک عرف بابو نے بچے کو انجیکشن لگایا جس کے بعد بچے کے دونوں بازو مڑ گئے جس پر ہم نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کو درخواست دی جس پر انہوں نے ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایات جاری کیں عطائی ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کی جائے مگر ڈپٹی ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر نے عطائی ڈاکٹر مبارک کے انجیکشن لگا کر بچے کو معذور کرنے کے واقعہ کو اپنے رپورٹ سے غائب کر کے اس کے خلاف فوجداری کیس سے اسے بچا لیا اور خانہ پری کرتے ہوئے لائسنس نہ ہونے کی بناء پر کلینک کو سیل کرتے ہوئے چالان بھیج دیا اب ہم تھانہ میں جاتے ہیں تو پولیس والے کہتے ہیں کہ جب تک محکمہ ہیلتھ وقوعہ کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی انکوائری رپورٹ میں بچے کے متاثر ہونے کا ذکر نہیں کرتی ہم کاروائی نہیں کر سکتے دوسری جانب عطائی ڈاکٹر روزانہ ہمیں قتل کی دھمکیاں دیتا ہے اور کہتا ہے کہ تم نے میرے خلاف درخواست دی میں تمہیں مزہ چکھاؤں گا ہماری ڈی سی رحیم یارخان،ڈی پی او رحیم یارخان اور متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ عطائی ڈاکٹر کے خلاف بچے کو معذور کرنے کی کاروائی کی جائے اور وقوعہ کی کاروائی میں بچے کو معذور کرنے کا ذکر کرکے عطائی ڈاکٹر کو ریلیف دینے پر ڈپٹی ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
سرگرم
