خونخوار کتے کا 9 سالہ بچی پر حملہ‘ حالت  تشویشناک‘ مالک کیخلاف کارروائی شروع

 خونخوار کتے کا 9 سالہ بچی پر حملہ‘ حالت  تشویشناک‘ مالک کیخلاف کارروائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)خونخوار کتے نے 9 سالہ بچی کو نوچ ڈالا۔ تفصیل کے مبابق تھانہ نوشہرہ جدید کے علاقہ 
(بقیہ نمبر37صفحہ 6پر)
چک لوہاراں میں خونخوار کتے نے سڑک سے گزرنے والی 9 سالہ بچی روبینہ بی بی پر حملہ کر دیا اور چہرے، ہونٹوں اور ٹانگ کو نوچ ڈالا۔بچی کو شدید زخمی حالت میں مبارک پور اسپتال سے بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچی کی حالت کو دیکھتے ہوئے فوراً سرجری کی گئی پولیس کے مطابق زخمی بچی کے ماموں کی مدعیت میں کتے کے مالک محمد ابراہیم کے خلاف تھانہ نوشہرہ جدید میں ایف آئی آر درج کرلیا گیا ہے تاحال ملزم گرفتار نہ ہو سکا ہے۔
حملہ