مالی بے قاعدگیاں‘ مس کنڈکٹ کے  الزامات‘ سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر  ہیلتھ سمیت چار ملازمین کے خلاف  انکوائری کا حکم‘ جلد پیش رفت متوقع

     مالی بے قاعدگیاں‘ مس کنڈکٹ کے  الزامات‘ سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر  ہیلتھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقا ئع نگار)  وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاکھوں روپے کی مالی بے قاعدگیوں،غیر اخلاقی حرکات(بقیہ نمبر5صفحہ 6پر)
،مس کنڈکٹ کے الزامات پر سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ملتان ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری سمیت چار ملازمین کیخلاف انکوائری کا حکم دیا ہے۔سیکرٹری کوآپریٹو پنجاب احمد رضا سرور کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ملتان محکمانہ نمائندہ ہوں گے۔انکوائری آفیسر 60 یوم میں انکوائری مکمل کریں گے۔سابق ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ملتان ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری نے مالی بے قاعدگیاں اس وقت کیں جب انکے پاس چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ملتان کا اضافی چارج تھا۔جبکہ سینیئر کلرک انجم نذیر،کمپیوٹر آپریٹر عرفان لوٹھڑ،اکاونٹنٹ ثمر نے بھی ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری کا ساتھ دیا۔ان پر الزام ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے خریداری میں 23 لاکھ روپے،لوکل پرچیز ادویات کی خریداری میں 39 لاکھ روپے کے گھپلے کئے۔لوکل پرچیز ادویات کنٹریکٹ کے بغیر خرید کر رضوان میڈیسن کمپنی اور میڈیسن کمپنی کو نوازا۔انتظامی بے قاعدگیاں کیں۔اختیارات سے تجاوز کیا۔غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے لیڈی ہیلتھ وزیٹر مقدس علی کو مخاطب طریقوں سے ہراساں کیا۔ریکارڈ بھی متعلقہ حکام کو فراہم نہیں کیا گیا۔تمام افسر و ملازمین کو سات یوم میں تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
متوقع