وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا کورونا سے متاثرہ نصیر اللہ بابر میموریل ہسپتال کی نرس روبینہ شاہین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا سے متاثرہ نصیر اللہ بابر میموریل ہسپتال کی نرس روبینہ شاہین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری ایک تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا کی صورتحال میں نرسوں اور ڈاکٹروں سمیت دیگر طبی عملے کی خدمات قابل ستائش ہیں اور اس صورتحال طبی عملہ صحیح معنوں میں مسیحا کا کردار ادا کر رہا ہے۔
